سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے اضافہ

 بین الاقوامی بُلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت4 ڈالر کے اضافے سے 1291 ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعے کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب200 روپے اور 172 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت […]

تیل اور گیس تلاش کرنے والی کمپنیوں کیلیے ٹیکس چھوٹ

وفاقی حکومت نے کھْلے سمندر میں تیل و گیس کے ذخائر تلاش کرنے والی آف شورکمپنیوں، ان کے کنٹریکٹرز اور سروسز فراہم کرنیوالی کمپنیوں کو مشینری، آلات، بحری جہاز، ہیلی کاپٹرز، گاڑیوں، ڈرلنگ بائٹس، ڈرلنگ اینڈ سیسمک بحری جہاز، ایئر کرافٹس سمیت دیگر اشیاکی درآمدپر ڈیوٹی و ٹیکسوں سے چھوٹ دیدی ہے جبکہ اس کے […]

پیانو کی مدھر دھنیں بجانے والا تھری ڈی پرنٹڈ روبوٹک ہاتھ

کیمبرج: سائنس دان ایسا تھری ڈی پرنٹڈ روبوٹک ہاتھ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو پیانو پر موسیقی کی مسحور کن دھنیں پیش کرسکتا ہے۔ موسیقی ایک محو کردینے والا فنون لطیفہ ہے جس میں احساسات اور جذبات کی ترجمانی ہوتی ہے۔ فنون لطیفہ سے جڑے احساسات اور جذبات حضرت انسان کی وہ حس ہے جو […]

بیٹری سے چلنے والے روبوٹک لباس سے 100 کلو گرام وزن اٹھانا ممکن

وہ وقت قریب ہے جب نحیف انسان 200 پونڈ (90 کلوگرام) وزن اٹھاسکیں گے اور مزدور ایک وقت میں دگنا یا تین گنا وزن اٹھانے کے قابل ہوجائیں گے۔ سالٹ لیک امریکا میں واقع سارکوس کمپنی نے یہ روبوٹک لباس (ایکزو اسکیلیٹن) بنایا ہے جو پہننے والے کو 20 گنا مضبوط بناتا ہے۔ روبوٹک لباس کا […]

اب سیلفی کے ذریعے تھری ڈی پرنٹڈ ماسک تیار

خواتین کے میک اپ میں فیس ماسک کو غیرمعمولی حیثیت حاصل ہے اور جلد کو دیکھتے ہوئے عین اسی مناسبت سے فیس ماسک تیار کیا جاتا ہے۔ اب ایک کمپنی نے سیلفی کے ذریعے تھری ڈی فیس ماسک بنانے کا اعلان کیا ہے۔ میک اپ اور چہرے کے لیے قدرے طبی مصنوعات بنانے والی مشہور […]

مٹی میں بھی اینٹی بایوٹک کے خلاف مزاحمت پیدا ہوگئی

سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ مٹی میں پائے جانے والے جرثوموں میں بھی اینٹی بایوٹکس کے خلاف مزاحمت پیدا ہوگئی ہے۔ نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی میں کی جانے والی ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ مٹی میں پائے جانے والے بیماریوں کے موجب جرثوموں نے اینٹی بایوٹک کے خلاف مزاحمت پیدا کرلی ہے۔ […]

کھیرا صحت اور غذائیت کا خزانہ

قدرت نے ہمیں بے شمار غذائیت سے بھرپور پھلوں، سبزیوں اور دیگر نعمتوں سے نوازا ہے جن کا استعمال اگر ہم اپنی روزمرہ زندگی میں شروع کردیں تو یقیناً ہم بے شمار بیماریوں سے نہ صرف بچ سکتے ہیں بلکہ ایک صحت مند زندگی بھی گزار سکتے ہیں۔ کھیرے کا شمار بھی غذائیت سے بھر […]

نوعمر لڑکیوں میں سوشل میڈیا ڈپریشن کی وجہ بننے لگا

لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیوں میں سوشل میڈیا سے متاثر اور ڈپریشن میں مبتلا ہونے کا خطرہ دگنا ہوتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انہیں آن لائن ہراساں کیا جاتا ہے وہ جسم اور چہرے کے متعلق بے اطمینانی کی شکار ہوتی ہیں اور وہ احساسِ کمتری کی شکار ہوکر ڈپریشن میں مبتلا […]

پالتو کتے اپنے مالک کے احساسات ’سونگھ‘ سکتے ہیں

انسانوں کا وفادار جانور کتا اپنے مالک کے احساسات اور جذبات بخوبی پڑھ سکتا ہے اور خود پر بھی وہ کیفیت طاری کرلیتا ہے مثلاً اگر کتا اپنے مالک کو خوف میں مبتلا دیکھے تو وہ اس کی بو پاکر خود بھی ڈرنے لگتا ہے۔ امریکا اور مغربی ممالک میں ایک عرصے سے کتے پالنے […]

کیلا مارنے پر ایک ہزار ڈالر جرمانہ اور قید کی سزا

امریکا میں کیلا مارنے پر نوجوان کو ایک ہزار ڈالر جرمانہ اور قید کی سزا ہوگئی۔ امریکی ریاست آئیوا کے دارالحکومت ڈیس موائنز میں ایک نوجوان کو اس جرم میں جیل کی سزا ہوگئی کہ اس نے دوسرے شخص کو کیلا مارا تھا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 26 سالہ نوجوان روجیلیو تاپیا خریداری کے […]