اسٹاک مارکیٹ مندی کی بڑی لہر سے بچ گئی

 سعودی بیل آؤٹ پیکیج کی تیسری قسط کے علاوہ متحدہ عرب امارات اور چین کی جانب سے فنڈز جاری ہونے کے توقعات کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج جمعے کومندی کی بڑی لہر سے بچ گئی۔

تاہم مجموعی طورپرکاروباری صورتحال مایوس کن رہی۔ دونوں سیشنزمیں اتار چڑھاؤ کا رحجان غالب رہنے کے بعد کاروبار ختم ہوا۔ 48 فیصد حصص کی قیمتیں اگرچہ بڑھ گئیں لیکن سرمایہ کاروں کے3ارب30 کروڑ ایک لاکھ روپے سے زائد ڈوب گئے۔

کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 5.19 فیصدکم رہا اور مجموعی طور پر 6 کروڑ 44 لاکھ 29 ہزار 490 حصص کے سودے ہوئے۔ کاروباری سرگرمیوں کادائرہ کار 320 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں سے 153 کمپنیوں کے بھاؤ میں اضافہ، 140 کمپنیوں کے داموں میں کمی جبکہ27 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے